گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ شروع‘ شہریوں کا احتجاج
ٍ
خانیوال‘ شجاع آباد‘ اڈا پل 14(نمائندوں سے) گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ بھی شروع ‘ شہریوں کا شدید احتجاج‘ تفصیل کے مطابق خانیوال شہر میں جس میں بلاک نمبر13,14,15,16 طارق آباد ،صدیق اکبر ٹائون ، کالونی نمبر1,2,3 ،امین ٹائون ،کھوکھر آباد جسونت نگر ،مدینہ ٹائون ،نظام آباد ،پیپلز کالونی ،لکڑمنڈی ،حکیم آباد سمیت دیگر علاقوں میں صبح 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جبکہ ان اوقات میں سکولوں کے طالب علموں ،تاجر و دیگر کارواباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح دن کے مختلف اوقات میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ل14،جہانیاں میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی کئی گناہ بڑھ گیا لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی نایاب ہو گیا لوگوں کا گرمی کی وجہ سے برا حال شہریوں الیاس ،بابر ،سکندر اور دیگر نے بتایا کہ شہریوں کی نسبت چکوک میں غیر اعلانیہ لوڈ شینڈگ کا سلسلہ زیادہ طویل ہے ۔ شجاع آباد میں بجلی اورگیس کی غیر اعلاینہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری جس پر شہریوں شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔