سپریم کورٹ کے حکم پر گوجرانوالہ پولیس نے مزدور خاندان کو بازیاب کرالیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کے حکم پر گوجرانوالہ میں بھٹہ مزدور خاندانوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، گوجرانوالہ پولیس نے بھٹہ مالکان باپ بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا، بازیاب ہونے والوں میں بھٹہ مزدورمحمد عنیب کے 5 بیٹے 4 بہو 2 بیٹیاں3 پوتیاں اور 2 پوتے شامل ہیں، تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔