کوئٹہ: دہشت گردی منصوبہ ناکام، سڑک کنارے نصب مارٹر گولہ اور فیوز برآمد، سرچ آپریشن جاری
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے سوئی روڈ پر پی ٹی وی بوسٹر کے قریب کاروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نواحی علاقے شمسر جانے والی سڑک کنارے نصب مارٹر گولہ اور فیوز برآمد کرکے ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔