مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، عالمی برادری مجرمانہ غفلت چھوڑے: ایاز صادق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کی صورت میں قومی جذبات کی ترجمانی ہو گی۔ نہتے کشمیریوں پر مظالم کرنے والے انسان نہیں۔ انسانی حقوق کو مقبوضہ وادی میں روندا جا رہا ہے۔ طاقت کے جواب میں کشمیریوں کے جذبے ماند نہیں پڑے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ عالمی برادری اس مسئلے پر اپنی مجرمامنہ غفلت چھوڑے۔