وسط افریقی جمہوریہ میں حملہ ، یو این مشن میں شامل ایک اہلکار ہلاک، 11 زخمی،22 باغی مارے گئے
نیویارک (اے ایف پی) وسط افریقی جمہوریہ میں ایٹنی بلاکا جنگجوئوں کے بیس پر حملے میں یو این مشن میں شامل ایک اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ۔ شہر بامباری میں شدید لڑائی کئی گھنٹے جھڑپ جاری رہی۔ بائیس باغی بھی مارے گئے ،4 اہلکاروں کی شہریت نہیں بتائی گئی۔