ایران : سابق ملازم نے چائے کے ہوٹل میں آگ لگا دی‘ 11افراد ہلاک
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی شہر احواز میں چائے کے ہوٹل میں سابق ملازم نے آگ لگا دی ، 11افراد ہلاک ہو گئے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ 6افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ آگ ہوٹل کے سابق ملازم نے لگائی۔ پولیس نے مختلف زاویوں سے انکوائری شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک واضح بیان سامنے نہیں آیا۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔