افغانستان کے صوبہ قندوز میں مدرسے پر امریکی بمباری قابل مذمت ہے: فضل الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں دینی مدرسے کی تقریب دستار بندی پر امریکہ کی وحشانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ علم حاصل کرنے والے معصوم بچوں کو بمباری کا نشانہ بنانا دنیا کے سامنے واضح کر دیا امریکہ انسانیت اور مسلم دشمنی پر اتر آیا ہے۔ وہ پارٹی رہنمائوں حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان، حافظ حسین احمد، مولانا فضل علی حقانی، مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا محمد یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی جمعہ 6 اپریل کو کشمیر میں بھارتی اور فلسطین اسرائیل میں اسرائیلی مظالم اور گذشتہ روز دینی مدرسے قندوز میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔