انصاف کی جلد فراہمی کیلئے مشترکہ جدوجہد ہمارا فرض ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) وکلا اور عدلیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے انصاف کی جلد فراہمی کیلئے مشترکہ جدوجہد ہمارا دینی و قومی فریضہ ہے، مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یاور علی خان نے تحصیل بار رینالہ کے وفد جس میں قیادت صدر بار ملک صفدر علی بھٹی، اختر حسین بھٹی ممبر پنچاب بار کونسل نے کی۔ اس موقع پر صدر بار ملک صفدر علی بھٹی نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ واٹر ڈرنک کولر لائبریری کو اپ گریڈ اور وکلا کے چیمبر جیسے مسائل کو فوری ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس پر تحصیل بارکونسل رینالہ کے ممبران نے ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔