محفل میلاد مصطفٰی اسلامیہ پارک پونچھ روڈ میں ہو گی
لاہور (پ ر) محفل میلاد مصطفٰی 6 اپریل جمعہ بعد نماز عشاء آریہ نگر گول چکر اسلامیہ پارک پونچھ روڈ میں زیر صدارت الحاج حافظ محمد نقیب الرحمٰن سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ نقشبندیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی منعقد ہو گی۔ تلاوت قاری محمد رفیق نقشبندی، خصوصی خطاب محمد حسان حسیب الرحمٰن، بیان مولانا مفتی فیصل حسین نقشبندی، ثناء خوانوں میں توفیق، چودھری جمیل احمد گجر، چودھری حبیب احمد گجر، محمد حسنین گجر، عبدالوہاب، تصدق رسول، توفیق احمد توفیق، محمد حسان شاہد، حافظ کلیم اللہ شامل ہیں۔ نقابت کے فرائض غلام غوث نقیبی انجام دیں گے۔ منتظمین میں چودھری بلال احمد گجر، چودھری محمد طیب گجر، چودھری محمد انور گجر، چودھری محمد اشرف گجر، چودھری غلام عباس گجر، عارف چودھری، مشکور احمد گجر، محمد فاروق گجر شامل ہیں۔