بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان میں جمہوریت قائم ہے: شمیم نیازی
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما بیگم شمیم خان نیازی اور شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے کہا ہے کہ آج بھٹو شہید کے خاندان کی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان میں جمہوریت کا سفر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے بھٹو شہید پاکستان کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ایک عظیم اور دلیر لیڈر تھے جنہوں نے پھانسی چڑھنا قبول کیا لیکن ایک آمر کے سامنے سر نہ جھکایا ۔