ڈرامے میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیئر مین ویجی لینس کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرارشد گوپانگ کی زیر صدارت تھیٹر پروڈیوسر و ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں نئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے مطابق آئندہ ڈرامے سکرپٹ کے مطابق چلائیںجائیںگے،فحش لباس قابل قبول نہیںہوگا اگر اداکارائیں پینٹ شرٹ استعمال کریںگی تو شرٹ کی لمبائی گھٹنوں تک ہونا ضروری ہوگا، فنکاروں کے غیر اخلاقی اور ذومعنی جملوںپر سخت پابندی ہوگی،ڈرامو ں میں چھ گانوں سے زائد گانے چلانے پر ممانت ہوگی۔