معاوضوں سے محروم ریڈیوفنکاروں نے احتجاج کا فیصلہ کرلیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان ملتان کے فنکاروںنے چند دن کے اندرمعاوضے نہ ملنے پر میڈیا کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا، آرٹسٹ ایکویٹی فورم کے عہدیداران اور ممبران کے وفد نے ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان ملتان آصف خان کھیتران سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے انکے معاوضے رکے ہوئے ہیں،پروڈکشن کی مد میںجو بجٹ آتا ہے وہ کنٹریکٹ ملازمین مین تقسیم کر دیا جاتا ہے اور باقی جو بچتاہے وہ چند مخصوص صدا کاروں میں بانٹ دیا جاتا ہے،اکائونٹ برانچ سے لسٹ جاری ہوتی ہے اور پروگرام منیجر مرضی سے اپنے پسندیدہ صدا کاروں کے نام فائنل کر کے بھیجتے ہیں اور انکے چیک بن جاتے ہیں،اس ناانصافی کا اظہار انہوںنے آصف کھیتران سے کیا جس پرانہوںنے ایک ہفتے کی مہلت مانگی کہ ہیڈ کوارٹر سے بات چیت چل رہی ہے انشاء اللہ چند دنوںمیں بہتری کی صورت حال پید ا ہوجائے گی،آرٹسٹ ایکویٹی فورم کے عہدیداروںنے آئندہ چند دنوںمیں معاوضے نہ ملنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کر دیا ہے،اجلاس میں مظہر احسن ،سجاد ظہور،اختر صدیقی،احسن شہباز،سحر سیال،کلثوم خان،شوکت حسین ،اکبر ہاشمی،مظہر کلیم،افتخار گیلانی ،الطاف حسین،عمر فاروق،عامر بچہ ،رضوان سعید ،شمائلہ تنور ،عمرانہ سلمان ،حسن علی ٹیپو،محمد عثمان،خدیجہ نعیم،مہر محمد اجمل ،وسیم بابر ،سعید مشتاق،ڈاکٹر ہمایوںمدثر ،فاروق احمد ،رفعت اقبال،اسمء پروین،اکرام الحق،انجم پتافی،مہر ربنواز اور مظہر جاوید شامل تھے۔