سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی 39 ویں برسی آج منائی جائے گی
احمدیار(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوکی39 ویں برسی آج 4اپریل بروز بدھ کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔اس سلسلہ میںاحمدیار سمیت ملک بھر میں تحصیل و ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جبکہ بڑی تقریب لاڑکانہ میں منعقد ہوگی۔الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامزا ورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے ۔