خواجہ سراؤں کی پرفارمنس کا خوف ‘ اداکاراؤں نے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعہ 6اپریل سے بابر اور سٹارلٹ تھیٹر پر شروع ہونے والے ڈراموں میںخواجہ سرائوں کی پرفارمنس سے خوفزدہ اداکارائوں کے انکار پر پروڈیوسروں کو فی میل اداکارائوں کی کمی کا سامنا ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ سے بابر تھیٹر پر معروف خواجہ سراء مہک ملک اور سٹارلٹ تھیٹر پر ریمل علی مرکزی کردار میں پرفارم کر رہے ہیں مذکورہ خواجہ سرائوں کی شہر ت سے خائف اکثر اداکارائوںنے 6اپریل کے ڈرامے میں کام کرنے معذرت کرلی ہے۔