پاکستان سمیت شریک ممالک کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب‘ افتتاح آج ہو گا
گولڈ کوسٹ(سپورٹس ڈیسک )) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن جنرل (ر) مزّمل حسین نے کہا ہے پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں ملک کے سفیر ہیں لہذا اپنے حسن اخلاق اور بہترین کردار سے ملک کے وقار اور نیک نامی کاذریعہ بنیں تا کہ دیگرممالک کے کھلاڑی پاکستان کے حوالے سے ایک اچھا اور مثبت تاثرلیکراپنے ملک جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں شریک ممالک کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے قبل قومی دستے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 21ویں کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج آسٹریلیا کے شہر گولڈ گوسٹ میں منعقد ہوگی۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت ویٹ لیفٹر عثمان راٹھور کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب میں قومی پرچم لے کر چلیں گے۔ پاکستان کی ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، سکواش، شوٹنگ اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیمیں گولڈ کوسٹ میں قائم کئے گئے ایتھلیٹ ولیج میں پہنچ گئیں جبکہ ریسلنگ کی ٹیم 8 اپریل کو آسڑیلیا پہنچے گی پاکستانی دستہ 56 کھلاڑیوں اور 21 آفیشلز پر مشتمل ہے آسٹریلیا پانچویں مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کر رہا ہے اس سے قبل 1938 میں سڈنی،1962 میں