مایہ ناز فاسٹ بولر سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کیپ پہنا ئی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔ شاہین شاہ آفریدی کو اپنے وقت کے مایہ ناز فاسٹ بولر سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی کیپ پہناکر ان کا ڈیبو کیا۔ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی۔محمد عامر اور حسن علی کو آرام دیکر ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اندرے میکارتھی کو ڈیبو کراتے ہوئے اسکواڈ میں جگہ دی گئی۔