دوسرا ٹیسٹ ڈرا ‘نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف سیریز ایک صفر سے جیت لی
کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا ‘میزبان ٹیم نے سیریز ایک صفر سے جیت لی ۔ انگلینڈ نے جیت کیلئے 382رنز کا ہدف دیا ۔ میزبان ٹیم 8وکٹوں پر 256رنز بناسکی ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں307دوسری اننگز 352رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 278رنز بنائے تھے۔