آٹھ ماہ میں غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے: اقتصادی ماہرین
لاہور (پ ر) اقتصادی ماہرین کے مطابق 2017-18 کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ غذائی اجناس کی برآمدات1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں برآمدت میں اضافہ کی بڑی وجہ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں رہیں بالخصوص صوبہ پنجاب میں کسان پیکج کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ہائی ویلیو ایڈیشن اور تیلدار اجناس کی کاشت پر خاص توجہ دی ہے جبکہ پچھلے سال آف سیزن منجمنٹ کاٹن کمپنئن کی وجہ سے کپاس کے شعبے میں خاصی بہتری آئی ہے۔