کاہنہ، 40 سالہ خاتون کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی
لاہور (نامہ نگار) 40 سالہ خاتون کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی ۔موضع تلونڈی ضلع قصورکے رہائشی مہر بخش کی بیٹی نسرین بی بی کی شادی محمد اشرف کے ساتھ ہوئی تھی۔ گذشتہ روز نسرین کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے واقع ہوگئی نسرین بی بی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نسرین کو اس کے شوہر اشرف نے کرنٹ لگا کرقتل کیا ہے جبکہ نسرین کے شوہراشرف کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کرکی ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا ہے ،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی ہے۔