جنوبی افریقہ سے ملک بدر کئے جانیوالے 2پاکستانی لاہور ائر پورٹ پر گرفتار
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے جنوبی افریقہ سے ملک بدر کیئے جانیوالے دو مسافر پاکستانیوں کوگرفتار کر لیا۔
سیالکوٹ کا فرحان ارشد عمرہ ویزہ پر سعودی عرب پہنچا جہاں سات روز قیام کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوا اسے جعلی پرمٹ پرملک میں داخلے سے روک کرملک بدر کردیا گیا۔ دوسرے پاکستانی عمران ارشد کا تعلق بہاولپور سے ہے کی چیک شیٹ پرملک بدری کی وجہ ناکام ہجرت لکھا تھا۔ دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ پاسپورٹ سرکل نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔