عمران خان جھنڈا چیچی میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کریں گے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جھنڈا چیچی میں ممبر سازی مہم کے کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں عدنان چوہدری نے منگل کو کیمپ میں ممبر سازی کی نگرانی کی بعد ازاں عامر کیانی صدر شمالی پنجاب نے بھی جھنڈا چیچی کیمپ کا دورہ کیا عدنان چوہدری نے کہا کہ ممبر سازی کیمپ جھنڈا چیچی میں چیئرمین عمران خان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔