راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک پرچوں کی مارکنگ کیلئے سنٹرلائزڈ مارکنگ سنٹرز قائم
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ2018ء کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے سنٹرلائزڈ مارکنگ سنٹر راولپنڈی ڈویژن میں کھول دئیے گئے ہیں ضلع اٹک میں تین مارکنگ سنٹرز ضلع چکوال میںدومارکنگ سنٹرز ضلع جہلم میںدومارکنگ سنٹرز ضلع راولپنڈی میںچھ مارکنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں مارکنگ کے حوالے سے ایک بریفنگ کا اہتمام گورنمنٹ سیٹلائیٹ ٹائون کالج فار بوائز راولپنڈی میں کیا گیا ہے جس میں ضلع راولپنڈی کے ہیڈ ایگزامینرز سب ایگزامنیرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں ایک منفرد مقام اور حیثیت رکھتا ہے جس کی نیک نامی اور شہرت میں آپ کی شخصیت کا بہت اہم کردار ہے بورڈ آپ کا ہے اور آپ اس کے درودیوار کے امین اور محافظ ہیں شفاف امتحان کے انعقاد کے بعد جوابی کاپیوں کی مارکنگ کا کام نہایت اہم اور حساس نوعیت کا ہے انصاف کے تقاضوںکو پیش نظر رکھتے ہوئے صحیح مارکنگ کے نتائج میں والدین ، نونہالانِ قوم کو اپنے مستقبل کا درست سمت میں تعین کرنا ہوتا ہے یاد رکھیے ! یہ بچے وطن عزیز کا مستقبل ہیںکہیں ایسا تو نہیں کہ ہماری تھوڑی سی غفلت اورلاپرواہی سے ان کا مستقبل تاریک تو نہیں ہوجائے گا آپ کے ایوارڈ کردہ مارکس حتمی ہوتے ہیں انہیں تبدیل نہیں کیا جاسکتا مارکنگ کے دوران اس بات کو ہمیشہ مدنظر رکھیں کہ ہمارے ہاتھوں سے کسی کی حق تلفی تو نہیں ہورہی کیا ہم اپنے ضمیر اور اللہ رب العزت کے سامنے جوابدہی کے جذبے سے مارکنگ کررہے ہیں؟ہیڈ ایگزامینر اور سب ایگزامینر کی درخواست پر مارکنگ سنٹر کا ٹائم ایک گھنٹہ بڑھانے کا بھی حکم دیا پہلے مارکنگ سنٹر صبح8:00بجے سے شام 6:00بجے تک کھلے رہتے تھے نئی ہدایات کے مطابق اب یہ مارکنگ سنٹر صبح8:00بجے سے شام 7:00بجے تک کھلے رہیں گے۔