ریاستی دہشت گردی سے مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا،مقررین
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں پیش آنے والے واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ریاستی دہشت گردی سے مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا بھارتی حکومت اس غلط فہمی میں رہی کے انٹرنیٹ سروس کو بند کر کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ بھارتی کاروائی کو منظر عام پر آنے سے روکا جا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیراہتمام" احتجاجی مظاہرہ" خطاب کرتے ہوئے کیا جو گزشتہ روز پریس کلب راولپنڈی کے سامنے سے ہوا،احتجاجی مظاہرے کی قیادت نومنتخب ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اسامہ قریشی نے کی ،ناظم ایم ایس اوراولپنڈی اسامہ قریشی کی قیادت میں کالجز،مدارس،اوریونیورسٹیزکے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی،احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر کشمیراور فلسطین میں جاری مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔مقررین نے "احتجاجی مظاہرہ"سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی مظالم پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے ۔اقوام متحدہ مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اس واقع میں ملوث بزدل اور سفاک قاتلوں کا مقدمہ عالمی عدالت میں چلایا جائے۔ کشمیر اورفلسطین میں جاری مظالم پراقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔ ایم ایس او پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے درد میں برابر کی شریک ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے شبیراللہ صدیقی(راہنماء ایم ایس او)منصور خان(راہنماء سول سوسائٹی پاکستان)حبیب اللہ ملک(ناظم مدارس سرکل ایم ایس اوراولپنڈی)ودیگرنے خطاب کیا۔