انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے میں افسران کی کمی ، سارے امور ٹھپ
راولپنڈی (عزیز علوی )آر ڈی اے کے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ میں افسران کی کمی سے سارے امور ٹھپ ہوگئے ڈائریکٹوریٹ میں صرف دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر راحت اور طاہر ستی موجود ہیں جن میں سے راحت 8 جون کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ آر ڈی اے میں چیف انجنیئر اطہر حسین بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل بھی ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے ہیں پوری انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ میں چیف انجینئر ، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر موجود نہیں جس سے راولپنڈی کے ترقیاتی امور تعطل کا شکار چلے آرہے ہیں پی سی ون سے انجینئرنگ اور ڈیزائن کے کام سرے سے رک چکے ہیں ۔