نواز شریف تمام مقدمات سے سرخرو ہوکر نکلیں گے
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف تمام مقدمات سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوس 46 حفیظ الرحمان ٹیپو نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیلوں، مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔ انشاء اﷲ تمام کیسز میں باعزت بری ہوں گے۔ مخالفین کی سازشوں کے باوجود قائد مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔