کامن ویلتھ گیمز،پاکستان سمیت شریک ممالک کے اعزاز میں تقریب
گولڈ کوسٹ(کوئنزلینڈ آسڑیلیا) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے شیف ڈی مشن جنرل (ر) مزّمل حسین نے کہا ہے پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں ملک کے سفیر ہیں لہذا اپنے حسن اخلاق اور بہترین کردار سے ملک کے وقار اور نیک نامی کاذریعہ بنیں تا کہ دیگرممالک کے کھلاڑی پاکستان کے حوالے سے ایک اچھا اور مثبت تاثرلیکراپنے ملک جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں شریک ممالک کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے قبل قومی دستے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنرل مزّمل حسین کاکہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں جو اچھا کھیلے گا وہی فتح کا حقدار ہوگا۔تقریب کے آغازمیں مختلف ممالک کے قومی ترانے کے ساتھ جھنڈے لہرائے گے جس کے بعد فنکاروں نے آسڑیلیا کے ثقافتی رقص پیش کئے ۔اس موقع پر گیمز ولیج کے میئرز سارہ گیریجن (Sarah Garrigan) اور مارک اسٹوکویل (Mark Stockwell) نے اپنے خطاب میں گیمزمیں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کوخوش آمدیداور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے گیمزانتظامیہ کیجانب سے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہماری جانب سے کئے گئے انتظامات کے باعث کھلاڑی خوش گوار یادیں لے کر اپنے ملک واپس جائیں گے اس موقع پر تقریب مین شریک پاکستانی دستے کو بہترین لباس زیب تن کرنے پر میئرزنے مبارکباد پیش کی پاکستان کے شیف ڈی مشن جنرل مزّمل حسین نے گیمز ولیج کے میئرز سارہ گیریجن اور مارک اسٹوکویل کوسوینیئر پیش کئے ۔