کراچی میں گھریلو جھگڑے ایک شخص ہلاک ،2زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) گلستان جوہر کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران بوڑھا شخص سر پر ڈنڈا لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا جس کے بعد مقتول 65 سالہ عبدالصمد ولد مکھن خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق مقتول گھریلو جھگڑے کے دوران ہلاک ہوا جس کے بارے میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں جھگڑے کے دوران دو افراد 17 سالہ ذاکر اور 25 سالہ بوستان کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔
کراچی/ جھگڑے