صارم برنی کی کاوشوں سے سعودی عرب میں قید بزرگ کی رہائی کا امکان
کراچی( نیوز رپورٹر) ممتاز سماجی کارکن صارم برنی کی کوششوں سے سعودی عرب میں قید پاکستانی بزرگ محمد ندیم کی رہائی کے امکانات پیدا ہوگئے۔ صارم برنی نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اپیل پر سعودی عرب میں قید بزرگ کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں بزرگ محمد ندیم اپنے گھر والوں سے رابطے کی ا پیل کرتے ہوئے اپنے اور گھروالوں کے کوائف بتا رہاہے۔ صارم برنی ان کوائف کی بدولت ان کے گھرتک رسائی حاصل کرلی اور رہائی کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا جو کارگر ثابت ہوئیں۔
بزرگ رہائی