قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا، ڈی جی رینجرز
کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی ماضی میںانارکی کا شکار تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن کو بحال کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ کہا جاتا ہے رینجرز 30 سال سے کراچی میں ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا لیکن ہمیںاختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 سال پہلے کوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کے جوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔
ڈی جی رینجرز