اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ردعمل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آ با دانتظامیہ نے ڈرائیو نگ لا ئسنس کی فیسوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جار ی کردیا ہے ہرکیٹیگریز کے لائسنس لرنر پرمٹ کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 300روپے کردیا گیا ہے جبکہ پانچ سال کے موٹر کار ،موٹرسائیکل (نان پروفیشنل) ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے پانچ سال کے لئے ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی،پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200روپے ،پانچ سال کے لئے موٹرسائیکل اور پروفیشنل کی فیس 1500روپے ہوگی ارجنٹ کارڈ پرنٹنگ فیس 400روپے ہوگی ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کارڈ فیس 400روپے ہوگی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 200روپے ہوگی پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کو 30دن کے اندر ری نیو کروانے کی فیس 700روپے چھ ماہ پر محیط لرنر پرمٹ کی ری نیول فیس 150روپے ،ڈپلیکیٹ لرنر پرمٹ فیس 150روپے ،پانچ سالہ لائسنس کو ایک سال کے اندر ری نیو کروانے کے فیس 1500روپے ،پانچ سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی تین سال کے بعد ری نیول فیس 4000روپے ہو گی،تین سال کے بعد ری نیو کروانے پر متعلقہ شخص کو ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہو گا،ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس 1200روپے ہو گی،لائسنس میں تبدیلی یا کچھ جمع کروانے کی صورت میں 1200روپے ادا کرنا ہو نگے سیکشن 16اور 18موٹر وہیکل آرڈینینس کے تحت معطل لائسنس کی بحالی فیس 10ہزار روپے دوسری دفعہ معطل لائسنس کی بحالی فیس 20ہزار روپے ہو گی،تیسری بار معطل لائسنس کی بحالی نہیں ہو گی۔چیف کمشنر اسلام آباد نے فیسوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔