لطیف آباد کے رہائشی 58 سالہ ثقلین کی لاش دریائے سندھ سے برآمد،خودکشی یا قتل، تفتیش شروع
حیدرآباد( نامہ نگار) حیدرآباد کے گوٹھ سجن ڈیتھ سے متصل دریائے سندھ سے 58 سالہ سید ثقلین ولد محمد پریل شاہ کی لاش ملی جسے پولیس نے سول اسپتال پہنچایا ۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم کراکر لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جس مقام سے لاش ملی ۔ اس کے قریب ہی بچائو بند پر متوفی کی موٹرسائیکل او رموبائل فون بھی ملا ۔موبائل پر کال کرنے سے مقتول کی شناخت ہوئی جو لطیف آبادیونٹ نمبر9 کا رہائشی تھا ۔پولیس کے مطابق بظاہر لاش پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ اس سے شبہ ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص نے دریا کے کھڑے پانی میں کود کو خودکشی کی ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
لاش برآمد