بھارت اپنے مظالم سے کشمیر کی آزادی نہیں روک سکتا‘ خلیل ستی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سینئر رہنماسابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف خلیل ستی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مظلوم اورنہتے مسلمانوں کی شہادت پر اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی خاموشی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیں بھی اپناکردار ادا کرنے میں ناکام ہیں۔ حکومت پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں نے خاموشی اختیاررکھی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری اورپاکستان سمیت تمام ممالک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فوری طورپر ان مظالم کا سلسلہ رکوائیں‘ بھارت اپنے مذموم عزائم سے کشمیر کا جذبہ حریت دبا نہیں سکتا۔ ایک دن کشمیری اورفلسطینی عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔