ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز تقریب اختتام پذیر‘نامور کمپنیوں کی شرکت

کراچی(کامرس رپورٹر) ڈریگنز آف پاکستان کے افتتاحی ایوارڈز کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں اختتام پذیر ہوئی جس میں ڈریگنزآف ایشیا کے ڈائریکٹر مائیک ڈی سلوا اور انڈسٹری کے بہت سے ماہرین اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا انتظام ایڈ سٹریٹ نے کیا جو ایڈورٹائزنگ ایکسپرٹس کا ایک منفرد فورم ہے۔ایڈسٹریٹ کے بانی سید سعد ہاشمی نے کہا ہم مارکیٹنگ انڈسٹری کو کامیاب بناکر بین الاقوامی اشتراک  سے مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ تقریب میں10 درجہ بندیوں کے ذریعے  جیتنے والوں کی شاندار   پذیرائی کی گئی۔اس سلسلے میںنامور فوڈ آئٹمز بنانے والی کمپنیوں اور ایک نجی بنک نے مالی معاونت کی۔ ایونٹ کو کئی ممتاز پارٹنرز نے سپانسر کیا۔  اس کامیاب ایوارڈ تقریب کے بعد پوری مارکیٹنگ انڈسٹری ڈریگنز آف پاکستان کے پلیٹ فارم پر شاندار کارکردگی دکھانے اور کامیابیاں سمیٹنے کی متلاشی ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

قیدی 804 سسٹم کیلئے ناگزیر! 

لقمان شیخروبروبازی گر معروف انڈین ادا کار شاہ رخ خان کی فلم ہے. اس فلم میں انکا ایک ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا. '' ریس میں کوئی جیت ...