طالبان کمانڈر کی شکایت کرنے والی خاتون گرفتار
کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکام نے سابق طالبان کمانڈر پرآبرو ریزی اور تشدد کی شکایت کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی جب خاتون نے تنگ آکر پاکستان فرار ہونے کی کوشش کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کو پاکستان جانے کی کوشش کے دوران ایک چیک پوسٹ سے پکڑا گیا ۔ اسے واپس کابل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف طالبان کی نام نہاد عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
افغانستان خاتون گرفتار