آج کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو اتنی تباہی نہ ہوتی : مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد ی سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے جو تباہی اور بربادی ہوئی ہے۔ وہ کسی سے مخفی نہیں ، بڑے بزرگوں سے بھی یہ سنا جا رہا ہے کہ ایسا سیلاب اور تباہی ہم نے پہلے نہیں دیکھی۔ آج کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو یہ تمام پانی بجائے زحمت بننے کے رحمت ثابت ہوتا اور اتنی تباہی اور بربادی نہیں برپا ہونی تھی۔ پاکستان دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے یہاں کے خود عرض جن میں سرحد اور سندھ کے سیاستدان شاملہیں نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی تھی اور کہتے تھے نوشہرہ ڈوب جائے گا۔ کیا اب وہ شہر اور علاقے تباہی اور بربادی سے دوچار نہیں ہوئے ۔اگر وطن عزیز کے تمام دریا خوب گہرے کئے جاتے تو یہ تباہ کن سیلاب باآسانی گزر جاتا اور ڈیم کی وجہ سے پانی سٹور کیا جاسکتا تھا۔ برطانیہ کا دریائے ٹیمزاس کی مثال ہے۔ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ اب ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کیلئے لائحہ عمل بنانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کہ اب ملک و قوم کے مفاد کے فیصلے کریں تاکہ آئندہ کی نسلیں سکھ کا سانس لیں۔