سید علی گیلانی کا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نعرہ دنیا میں گونج رہا ہے:ثاقب ریاض سندھو
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ کے صدر ثاقب ریاض سندھو نے عظیم کشمیری لیڈر سید علی گیلانی کے پہلے یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کا نحرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے ۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد کشمیری عوام کیلئے مشعل راہ ہے ۔سید علی گیلانی سچے عاشق رسول تھے۔ ساری زندگی کشمیر کی جدوجہد کیلئے وقف کر رکھی تھی۔