پانی کی بندش کےخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرینگے:ایڈون سہوترا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان توبے چارے ضرورت سے زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں مگر مریم نشاط کالونی آر۔اے بازار لاہور کینٹ کے رہائشی پینے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیاسے مررہے ہیں اور کوئی ان کو پینے کا پانی دینے والا نہیں ہے اگر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے ہمیں پینے کا پانی فراہم نہ کیا تو پھر ہم بروز بدھ 7 ستمبر کو شام پانچ بجے مریم نشاط کالونی کینٹ کے رہائشی چار ماہ سے جاری پانی کی بندش کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔