ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کے شہروں اور 70% دیہات کے بیشتر عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں: مونس الٰہی
وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کے شہروں اور 70% دیہات کے بیشتر عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، کراچی شہر کے کروڑوں شہری ٹینکر مافیا کے دست نگر بن چکے ہیں، ملک میں 30% اموات اور 40% فیصد امراض آلودہ پانی کے باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اوروفاق میں مکمل اشتراک سے ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا مؤثر ترین حل ممکن ہے۔