متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر دبئی کے محکمہ سیاحت و مارکیٹنگ نے ’دبئی میں ریٹائرمنٹ‘ پروگرام جاری کردیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ’دبئی میں ریٹائرمنٹ‘ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو 55 برس سے زیادہ عمر کے غیرملکیوں کے لیے ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ریاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے مقیم غیرملکیوں اور دنیا بھر کے ملکوں میں معمر افراد کو دبئی میں منفرد طرز حیات سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ دوسری جانب دبئی فار ٹورازم نے اس پروگرام کی مارکیٹنگ شروع کردی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ریٹائر افراد کو صحت نگہداشت، غیرمنقولہ جائیدادوں، انشورنس اور بینکوں کی طرف سے مختلف پیکجز جاری کیے جائیں گے۔ ریٹائرمنٹ پروگرام کی تفصیلات ویب سائٹ www.retireindubai.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38