لاہور ہائی کورٹ میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت, عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا. جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ,درخواست میں کہا گیا کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں, قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام شہری شدیدمشکلات کا شکار ہے, حکومت نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں ,عدالت سے استدعا ہے کہ آٹے اور چینی کے بارے میں رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنائے اور عدالت سے استدعا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کرے ۔