Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • جے یو آئی وفد کی قباء آڈیٹوریم میں اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی سے ملاقات
  • شہید اصغرعلی نورانی کا خون ہرگزرائیگاں نہیں جائے گا،ناموس رسالت کانفرنس
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ایمانداری ‘ نوائے وقت کے چوکیدار کو کھوئی رقم واپس لوٹا دی
  • پیٹرول کی قیمتوں میںپھر اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے:  حاجی جمیل ضیاء
  •  حاجی شہاب الدین الوری  کی یاد میں اجلاس   

بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں: وزیراعظم

Sep 03, 2020 | 13:14 1:14 PM, September 03, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے، 70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، سول اورعسکری قیادت کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پالیسیوں کو مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے اور مل کر کام کر رہے ہیں، آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، ہماری حکومت نے معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا لیکن راتوں رات معیشت درست نہیں کی جا سکتی،پاکستان میں ایلیٹ کا قبضہ تھا جہاں امیر امیرتر ہو رہے تھے لیکن ہم نے پالیسیاں تبدیل کیں، 70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں ہے،جب حکومت سنبھالی تو بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا،بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا، دنیا بھارت کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہم اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کشمیر کے مسئلے اٹھائے،کچھ ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا،پاکستان آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور اسی موقف پر قائم ہے، ہمارا  معاشی مستقبل چین کے ساتھ ہے، چین سے پہلے کی نسبت زیادہ بہتر تعلقات ہیں،پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا حامی ہے، افغان مسئلہ کا فوجی طاقت حل نہیں۔

جے یو آئی وفد کی قباء آڈیٹوریم میں اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی سے ملاقات

الجزیرہ کو انٹرویو د یئے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جمہوری حکومت ہے جو الیکشن جیت کر آئی ہے، ہم جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے اور تمام سیاسی جماعتوں کو کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی نشاندہی کریں۔ ہم نے حکومت سنبھالی تو متعدد معاشی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم نے معاشی اصلاحات اور کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کئے، قرض پر انحصار ہو تو معیشت نہیں چلتی اور ہم نہیں چاہتے کہ ملک قرض پر چلے،  ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے ،راتوں رات معیشت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ عوام کو بھوک سے بھی بچانا تھا، پاکستان نے بہترین فیصلہ کیا، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈائون کی پالیسی پر عمل نہیں کیا۔ ہم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔پاکستان میں ایلیٹ کا قبضہ تھا جہاں امیر امیرتر   اور غریب غریب تر ہوتا گیا  لیکن ہم نے پالیسیاں تبدیل کیں ، ہماری تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی ترقی ہے۔ عمران خان  نے کہا تعلیم، معیشت، توانائی و دیگر شعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں ،  آئندہ سال سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم نافذ ہوگا، پہلی بار پاکستان میں عوام کو ہیلتھ انشورنش دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 سال برطانیہ میں رہا ہوں اس لیے  جانتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کا کیا مطلب ہے، پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے، حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،  میرے دور میں حکومت پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی، ہماری حکومت نے خندہ پیشانی سے تنقید کا سامنا کیا، مجھے حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ہماری حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں فوجی قیادت سے بہترین تعلقات ہیں جو ماضی میں بہتر نہیں رہے، ہم فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کی حکمرانی ہے۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے اور گزشتہ سال بھارت نے اس پر قبضہ کیا ہے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کر رہی ہے لیکن ہم اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ عمران خان نے کہا سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہترین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کشمیر کے مسئلے اٹھائے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ بدقسمتی سے بھارتی وزیراعظم نے امن کی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے۔70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں انتہاپسندوں کی حکومت ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کچھ کرے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کچھ ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا فلسطین کے معاملے پر یکطرفہ فیصلوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ پاکستان آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور اسی موقف پر قائم ہے۔پاک چین تعلقات کے سوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشی مستقبل چین کے ساتھ ہے۔ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضع کیا کہ چین سے پہلے کی نسبت زیادہ بہتر تعلقات ہیں۔مسئلہ افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مسئلہ کے حوالے سے میراموقف یہی ہے کہ فوجی طاقت حل نہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا حامی ہے۔ مذاکرات اورافہام وتفہیم سے افغان مسئلے کاحل نکالا جاسکتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی19 سالہ جنگ میں بہت خون ریزی ہوئی۔ میں کہتارہا افغان مسئلے کاحل مذاکرات ہیں۔ بعض عناصرافغان امن عمل کو متاثرکرناچاہتے ہیں۔

شہید اصغرعلی نورانی کا خون ہرگزرائیگاں نہیں جائے گا،ناموس رسالت کانفرنس
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ویب ڈیسک


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • تعمیراتی منصوبوں میں گرین ایریاز کے تحفظ کا خاص خیال رکھا ...

    Jan 14, 2021 | 22:46
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

    Jan 06, 2021 | 17:14
  • وزیراعظم کی سیالکوٹ آمد، عمران خان نے ائیر سیال کا افتتاح ...

    Dec 09, 2020 | 12:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق ...

    Jan 18, 2021 | 09:59
  • پاور ڈویژن نے بجلی 2روہے یونٹ مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی

    Jan 18, 2021
  • بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں پراکسی ...

    Jan 18, 2021
  • اعجاز شاہ کی ملاقات ، اپوزیشن کا کام تنقید، حکمران عوامی ...

    Jan 18, 2021
  •  رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر چودھری لطیف اکبر ودیگر کی ...

    Jan 18, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر (۲)

    Jan 18, 2021
  • وفاقی پولیس …نئی لیڈر شپ ، نئے چیلنج

    Jan 18, 2021
  •  سیاسی بونے

    Jan 18, 2021
  • ہمیں یاد ہے ذرا ذرا

    Jan 18, 2021
  •  ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

    Jan 18, 2021
  •    سکھاں دی روٹی

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا

  • 2

    کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک

  • 3

    ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے: فردوس عاشق

  • 5

    حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group