اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں اے پی سی پر مشاورت کی جائےگی ۔
تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہونگے، اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایاز صادق مریم اورنگزیب شریک ہونگے جبکہ نیرحسین بخاری اور فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ رہبر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔ پی پی، نون لیگ اور دیگر جماعتیں تجاویز پیش کریں گی ۔ اجلاس میں اے پی سی کے ایجنڈا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بی این پی مینگل بھی شریک ہوگی جبکہ پی پی،نون لیگ، جے یو آئی، جے یو پی، اے این پی، قومی وطن پارٹی کے رہنماء شریک ہونگے۔رہبر کمیٹی میں پی کے میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی، جمعیت اہلحدیث کے نمائندے شریک ہونگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد کے دورے پر پہنچنے والے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات کی ، بلاول ہاؤس میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اوراے پی سی بلانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رہبر کمیٹی سے علیحدگی اختیار کی تھی ۔لیکن اب پارٹی بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
یران-اسرائیل کشیدگی اور مہنگائی کی لہر
Apr 15, 2024