وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ سے پہلے ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔
اس واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمکمل طور پر محفوظ رہے.