ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ایک لاکھ 29 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں جن میں سرکاری اسکیم سے 68 ہزار اور نجی اسکیم سے 61 ہزارحجاج وطن پہنچے۔ترجمان کے مطابق 56 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچ گئے، عازمین 8 دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہوگئیں، سرکاری حج اسکیم کے 13ہزار حجاج مکہ مکرمہ جبکہ 42 ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 10 ایئر پورٹس سے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024