میکسیکو کے سیاحتی شہر کورناواکا میں بس سٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ میکسیکو کی ریاست مورلوس کے سکیورٹی کمیش کے حکام نے بتایا کہ میکسیکو سٹی کے قریب سیاحتی شہر کورناواکا کے ایسٹریلا ڈی اورو بس سٹیشن پر مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے بس میں سوار 3، ویٹنگ ایریا اور باتھ روم میں موجود 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ حکام نے بتایا کہ ریاست مورلوس 5مختلف منشیات فروش تنظیموں کے مابین میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں مختلف پرتشدد واقعات میں 15افراد کے قتل ہوچکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024