پشاور یونیورسٹی نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ایک سالہ کنٹریکٹ اور فکسڈ تنخواہ پر 17لیکچررز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی بی آزیہ، نعیمہ بی بی کو جناح کالج برائے خواتین، زینب گل، ملیحہ خان، عروج سید، بینش خان، اور نازش مسعود کو ہوم اکنامکس، محمد یوسف، احمد ولی خان، محمد شعیب، محمد الیاس کو یونیورسٹی کالج فاربوائز، منزہ سلیم کو قائداعظم کالج آف کامرس، سید ناصر علی ، ثنا خان کو ڈیپارٹمنٹ آف اربن اینڈ ریجنل پلاننگ، ثنا رﺅف کو ڈیپارٹمنٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر نگینہ خانم کو پشتو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیاہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024