لیبیا: طرابلس میں گھمسان کی جنگ، شہرکے بیشتر علاقوں پر سرکاری فوج کا کنٹرول
طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سرکاری فوج اور مسلح ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق طرابلس شہر کے بیشترعلاقوں پر سرکاری فوج نے اپنا کنٹرول مستحکم کرلیا ہے۔دارالحکومت کے ایک ہوٹل پر اندھا دھند گولہ باری کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ شہر کے گلی کوچوں میں لڑائی جاری ہے۔