سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے 2 رہنمائوں کی بارات میں ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل
سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے گائوں نہال گڑھ میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے مسلم لیگ (ن )کے دورہنمائوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا سے لے لی۔ مقدمہ سب انسپکٹر محمد صدیق سالک کے استغاثہ پر درج کیا گیا۔ بتایا گیا ہے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ این اے 73 احسان محی الدین اور ملک توقیر و دیگر نے گاڑی کے باہر ہوائی فائرنگ کی جس سے ارد گرد موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور فائرنگ کے دوران ملزمان موقع سے بارات کے ہمراہ روانہ ہوگئے اور شادی کی اس تقریب میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھی شرکت کی جن کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان بیٹھے اور گھومتے رہے۔