کالج اساتذہ کی احتجاجی تحریک شروع سپاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیئے
کالج اساتذہ کی احتجاجی تحریک شروع سپاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبہ بھر کے کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک شروع کردی۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز کالج اساتذہ نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دیئے۔ پی پی ایل اے کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر تنویر احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پے پروٹیکشن‘ انکم ٹیکس ریبیٹ کی سہولت کی بحالی اور کالجز کو یونیورسٹیز بنائے جانے کا فیصلہ واپس لئے جانے تک ان کی احتجاجی تحریک جاری رہیگی۔ اس سلسلہ میں 2 ستمبر تا 9 ستمبر کالج اساتذہ بازو¶ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائص انجام دینگے اور اس کے بعد 10 ستمبر کو کالج اساتذہ ناصر باغ لاہور سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکال کر سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالجز کو یونیورسٹی قرار دینا غیر منصفانہ اقدام ہے اگر حکومت نے یونیورسٹیز قائم کرنا ہیں تو کالجز ختم کرنے کی بجائے علیحدہ سے یونیورسٹیز قائم کی جائیں۔
کالج اساتذہ تحریک