سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نیا لوڈمینجمنٹ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سی این جی سٹیشنز کوہفتہ میں دو روزگیس کی فراہمی معطل رہےگی۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لایئنز نے لوڈمینجمنٹ شیدول جاری کر دیا ہے جس کے تحت صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو دو دن کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قادر پور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث صنعتوں کو انتیس اگست سے گیس کی فراہمی منقطع کی گئی تھی جو چھ ستمبر کو بحال کر دی جائے گی اسکے بعد صنعتوں کو دس ستمبر سے بارہ ستمبر تک بند کیا جائے گا جبکہ لاہور ،شیخو پورہ ، ساہیوال، گوجرنوالہ اور ملتان کو پانچ ستمبر پیر اور چھ ستمبر منگل کے روز دو دن کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور فیصل آباد ، اسلام آباد اور بہاولپور ریجنز کو جمعرات آٹھ ستمبر اور جعمہ نو ستمبر کو گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہوگا،نیا شیڈول تاحکم ثانی نافذالعمل رہے گا، واضح رہے کہ عید الفطر کے پیش نظر انتیس اگست سے چار ستمبر تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی بندش سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔